The news is by your side.

Advertisement

تنازعات کا شکار کنگنا رناوت پر ” چوری” کا الزام عائد

مسلسل تنازعات کا شکار رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔

اسی بار نہ تو نفرت آمیز ٹوئٹ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور نہ ہی سینیئر کی بدتمیزی کرنے پر انہیں برُا بھلا کہا جارہا ہے، اس بار ان پر چوری کا الزام لگا ہے۔

یہ الزام ہالی ووڈ کی جانب سے نہیں عائد کیا گیا بلکہ خود بھارتی مصنف اشیش کول نے عائد کیا ہے، مصنف اشیش کول نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے ان کی نئی آنے والی فلم کی کہانی چوری کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی مصنف اشیش کول کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نے اپنی نئی آنے والی فلم ’مانیکرنیکا رٹرنز: دی لیجینڈ آف دیدا‘کی کہانی اُن کی کتاب ’دیدا: دی وارئیرکوئین آف کشمیر‘ سے چوری کی ہے۔

بھارتی اداکارہ کی اس حرکت پر انہوں نے ایف آئی آر بھی درج کرادی ہے، ایف آئی آر کنگنا رناوت اور فلم ’مانیکرنیکا رٹرنز: دی لیجینڈ آف دیدا‘ کے دیگر ٹیم ممبران کے خلاف درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کرلیں

اس کےعلاوہ اشیش کول نے ایف آئی آر میں اداکارہ کی بہن اور مینیجر رنگولی چندل اور فلم ساز کمال جین کا نام بھی درج کروایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مصنف اشیش کول نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کے پاس اُن کی کتاب ’دیدا: دی وارئیرکوئین‘ کے کاپی رائٹس موجود ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں