بھارت کی معروف اداکارہ اور سیاست دان کنگنا رناوت نے جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے کے بعد اب ان کی حمایت میں بڑا بیان دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ جین زی ہمارے ملک کی اصل طاقت اور عظیم اثاثہ ہیں، ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ نوجوان اب ہندوستانی ثقافت اور پہچان کے سفیر بن کر ابھر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کنگنا کا یہ بیان ان کے سابقہ رویے کے برعکس ہے۔
حال ہی میں پیپر لیک معاملے پرکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران پولیس نےلاٹھی چارج اورآنسوگیس کی شیلنگ کی،شدید عوامی دباؤ کےبعدبھارتی وزیرتعلیم کو استعفیٰ دینا پڑا۔
یہ پڑھیں: ’اپنی پارٹنر کو شرمندہ کرنا بند کریں‘: کنگنا رناوت کی ہریتک روشن پر کھل کر تنقید
کنگنا رناوت نےانسٹاگرام اسٹوری میں احتجاجی ویڈیوز پرتنقید کرتے ہوئےلکھاکہ انہوں نےاپنی زندگی میں ایک جگہ اتنی بدصورتی کبھی نہیں دیکھی، انکے بقول جین زی کےمظاہروں کی ویڈیوز دیکھ کر متلی محسوس ہوتی ہے، انکا اندازِگفتگو اور استعمال ہونے والی زبان انتہائی ناگوار اور بھونڈی ہے۔
کنگنا رناوت نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ وہ جین زی کو "جنریشن گٹر”کہتی ہیں،ان کے بقول اس نسل کےبعض افراد کے پاس معاشرے اورنظام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، وہ نہ تعلیم میں نمایاں ہیں اور نہ ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں،یہ تو گھر سنبھالنے کے بھی اہل نہیں ہیں۔
تاہم شدید عوامی اور سوشل میڈیا ردعمل کے بعد بالی کنگنا رناوت نے اپنا لہجہ بدل کر نوجوانوں کی تعریفیں کرنا شروع کر دی ہیں۔


