بالی ووڈ اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت تھپڑ کھانے کے بعد انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چندی گڑھ ایئرپورٹ پر کنگنا رناوت کو ایک لیڈی کانسٹیبل نے تھپڑ مار دیا تھا، جس کے بعد خاتون سیکیورٹی اہلکار کو معطل کرکے ان پر مقدمہ درج کردیا گیا۔
تاہم واقعے پر فلم انڈسٹری کی جانب سے حمایت نہ کرنے پر کنگنا رناوت نے انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے اسٹوری میں فلم انڈسٹری کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر، آپ سب یا تو جشن منارہے ہیں یا پھر ایئرپورٹ پر مجھ پر ہونے والے حملے پر بالکل خاموش ہیں۔
View this post on Instagram
کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ کل کو آپ کے ساتھ یا پھر آپ کے بچوں کے ساتھ کچھ ہوگا تو پھر آپ دیکھیں گے کہ میں آپ کے آزادی اظہار کے حقوق کیلئے لڑوں گی۔
انہوں نے پوسٹ شیئر کرنے کے کچھ دیر بعد ڈیلیٹ بھی کردی۔
دوسری جانب بھارتی گلوکار ویشال دادلانی نے بھارتی سیاستدان و اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سکیورٹی اہلکار کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
ویشال دادلانی نے لکھا کہ میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا لیکن میں سکیورٹی اہلکار کے غصے کی وجہ سمجھ سکتا ہوں۔ اگر اس کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اسے کوئی دوسری ملازمت مل جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویشال دادلانی نے اپنی پوسٹ میں جے ہند، جے جوان، جے کسان کا نعرہ بھی لکھا۔