تازہ ترین

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

’ایونجرز ’مہا بھارت‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی‘ کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایونجرز فرنچائز مہا بھارت سے بہت زیادہ متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’دھاکڈ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گی۔

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی سب سے بہادر اداکار ہیں جو تجربہ کرنے سے نہیں ڈرتی۔

اپنی فلموں کے علاوہ رناوت متنازع بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں حال ہی میں اداکارہ نے تبصرہ کیا کہ ہالی ووڈ کی مشہور فلم ایونجرز فرنچائز مہابھارت سے بہت زیادہ متاثر ہے۔

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کے لیے بھارتی افسانوی انداز یا ہالی ووڈ کے انداز کا انتخاب کریں گی۔

کنگنا نے کہا کہ میں یقینی طور پر بھارتی نقطہ نظر کو اپناؤں گی میں محسوس کرتی ہوں خہ إغرب ہمارے افسانوں سے بہت زیادہ متاثر ہے جب میں آئرن مین جیسے سپر ہیروز کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کہ ان کے بکتر کا تعلق مہا بھارت کے کرنا کے بکتر سے ہوسکتا ہے اور مجھے تو لگتا ہے کہ ایونجرز بھی مہا بھارت سے متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سپر ہیرو کہانیوں کی ابتدا ہمارے ویدوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے وہ اس حقیقت کو بھی تسلیم کرتے ہیں اسی طرح میں بھی کچھ اصل کرنا چاہوں گی اور کیوں صرف ایک الہام تک محدود رہوں گی۔

Comments

- Advertisement -