پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کنگنا رناوت کا لڑکیوں کو شادی سے قبل اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے لڑکیوں کو شادی سے قبل کیریئر بنانے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے جہیز اور گھریلو ہراسانی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ نوجوان خواتین کو شادی سے پہلے بنیادی طور پر کیریئر اور مالی آزادی پر توجہ دینی چاہیے۔

39 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ہندوستانی معاشرے میں شادی کے بعد اکثر بیٹیوں کو اپنا پیٹ پالنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے خود کو خود مختار اور لچکدار بنائیں۔

یہ پڑھیں: کنگنا رناوت نے راہول گاندھی سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ مشورہ دیا کہ عورت کا پیشہ ورانہ سفر کسی بھی رشتے سے زیادہ اہم ہوتا ہے، خواتین صرف اس وقت شادی پر غور کریں جب وہ مکمل طور پر مالی طور پر خود مختار ہوں۔

اداکارہ کا یہ بیان بھارت میں مبینہ جہیز اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کے ایک حالیہ المناک کیس کے بعد سامنے آیا ہے۔

کام کے محاذ پر کنگنا رناوت کی نئی فلم، بھارت بھاگیا ودھاتا، رواں سال جون میں سینما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ وہ حال ہی میں فلم ایمرجنسی میں بھی نظر آئی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں