تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کنگنا رناوت کو جاوید اختر کیخلاف قانونی جنگ میں پھر ناکامی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کو مشہور شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کے خلاف جاری قانونی جنگ میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

”انڈیا ٹو ڈے“ کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی دندوشی سیشن عدالت نے کنگنا رناوت کی طرف سے دائر دو درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جو جاوید اختر کی طرف سے ان کے خلاف دائر کی گئی کارروائی کو اندھیری مجسٹریٹ سے دوسرے مجسٹریٹ منتقل کرنے کے لیے دی گئی تھیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ایس ایم بوسالے نے اداکارہ کی دو درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

اس سے قبل کنگنا رناوت نے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سے رجوع کیا تھا اور دونوں درخواستوں کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان کی عدالت سے کسی دوسرے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ منتقل کرنے کی درخواست کی تھی مگر اداکارہ کی دونوں درخواستوں کو مسترد کیا گیا تھا۔

اس کے بعد کنگنا رناوت نے دندوشی کی سیشن عدالت سے رجوع کیا جہاں انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ اندھیری مجسٹریٹ نے جان بوجھ کر اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اندھیر مجسٹریٹ نے میڈٰیا کے سامنے کھلی عدالت میں فیصلہ کرتے ہوئے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا کہ اگر میں اگلی سماعت پر حاضر نہیں ہوتی تو میرے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا جائے گا۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ اگر مجسٹریٹ میرے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنا چاہتا تھا تو اس کی وجوہات درج کر کے حکم نامہ جاری کر سکتا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ کے وکیل ایڈوکیٹ رضوان صدیقی کا کہنا ہے کہ کھلی عدالت میں قابل ضمانت، ناقابل سماعت، قابل مصالحت اور سمن ٹرائیبل معاملے میں اس طرح کے غیر ضروری ریمارکس پہلی نظر میں مجسٹریٹ کے تعصب کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -