جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

کنگنا رناوت سیلاب متاثرین کو اپنی روداد سنا کر آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت سیلاب متاثرین کو اپنی روداد سنانے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

سیلاب سے متاثر ہونے والے مقامی لوگوں سے گفتگو کے دوران کنگنا رناوت جذباتی ہو گئیں اور بتایا کہ ریاست میں آنے والی قدرتی آفت نے انہیں بھی ذاتی طور پر متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے منالی میں واقع ریستوراں، جس میں عام طور پر اچھا کاروبار ہوتا ہے، گزشتہ دن صرف پچاس روپے کمائے۔ کنگنا نے مقامی افراد سے کہا کہ میرا گھر منالی میں ہے اور میرا ریستوراں بھی یہاں ہے۔ کل، میرے ریستوراں نے صرف پچاس روپے کا کاروبار کیا، جبکہ مجھے ہر ماہ 15 لاکھ روپے کی تنخواہیں ادا کرنی پڑتی ہیں۔ تصور کریں کہ میں کس حال سے گزر رہی ہوں۔

یہ پڑھیں: کنگنا رناوت نے جیا بچن کو ’بگڑی ہوئی عورت‘ قرار دے دیا

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایک مشہور شخصیت کے طور پر نہیں بلکہ ایک مقامی باشندے کے طور پر بات کر رہی ہیں۔

کنگنا رناوت کے تبصروں کا فوری طور پر الٹا اثر ہوا جس کے بعد اداکارہ کو آن لائن ٹرول کیا جانے لگا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر غیر حساس ہونے اور سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹا کر اپنے ذاتی کاروبار پر مرکوز کرنے کا الزام لگایا۔

صارفین نے توجہ دلائی کہ ’منڈی کی رکن پارلیمنٹ کو حکومت کی جانب سے تنخواہ ملتی ہے اور وہ اشتہارات سے بھی خوب کماتی ہیں۔ ان کا اور سیلاب متاثرین کا درد یکساں کیسے ہوسکتا ہے؟‘

ایک صارف نے لکھا کہ ”کیا وہ یہاں سیلاب متاثرین کی حمایت کیلئے آئی ہیں یا اپنے ریستوراں کی تشہیر کرنے کیلئے؟ لوگوں نے اپنی جانیں اور گھر کھو دیئے ہیں اور وہ اپنے ریستوراں کے کاروبار کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں