تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

کینگرو فٹنس ٹرینر بن گیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

آسٹریلیا میں پائے جانیوالے جانورکینگرو کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مالک کو پش اپس کی ٹریننگ کرا رہا ہے۔

آسٹریلیا میں پایا جانیوالا کینگرو ایک دلچسپ جانور ہے ایشیائی افراد بالخصوص بچے کینگرو کو اپنے بچوں کو جسم میں موجود تھیلی میں رکھنے اور لمبی لمبی چھلانگیں لگانے کے حوالے سے دلچسپی سے دیکھتے ہیں لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک اور دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں یہ جانور نہ تو اپنے بچوں کو حفاظتی تھیلی میں لیے گھوم رہا ہے اور نہ ہی لمبی لمبی چھلانگیں لگا رہا ہے بلکہ یہ انوکھا کینگرو اپنے مالک کا فٹنس ٹرینر بنا ہوا ہے۔

کینگرو کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ ایک حساس جانور ہے اور ماحول کی تبدیلی اس کیلیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اسی لیے لوگ اس کو پالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن کچھ شوقین ایسے جانور بھی پال لیتے ہیں۔ جو بعض اوقات حیرت انگیز کام انجام دیتے ہیں جیسا کہ اس ویڈیو میں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر شخص اپنے گھر کے جم ایریا میں فٹ رہنے کیلیے پش اپس کررہا ہے اور اس کے ساتھ اس کا ننھا پالتو جانور کینگرو اس کے کاندھے پکڑا اسے پش اپس کرنے میں مدد یا ٹریننگ دے رہا ہے۔

 

ٹوئٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اسے دلچسپی سے دیکھ رہی ہے، اب تک اس ویڈیو کو تین ہزار لے لگ بھگ لوگ دیکھ چکے ہیں اور سینکڑوں افراد ری ٹوئٹس کرچکے ہیں۔

Comments