تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا اور صحافیوں کو آئینہ دکھا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا کو بکاؤ اور ملک دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری میں بیٹھے لوگ لبرل ازم کا لبادہ اوڑھ کر اپنے مذموم مقاصد پورے کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی صحافیوں کی جانب سے کیے جانے والے بائیکاٹ اور پروپیگنڈے پر کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ جو لوگ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں وہ اتنے گرے ہوئے ہیں کہ انہیں خریدنے کے لیے لاکھوں روپے ادا کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ تو پچاس روپے میں بکنے کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری کامیابی میں میڈیا کے اچھے لوگوں کا بھی ہاتھ ہے کیونکہ ہر انڈسٹری میں اچھے برے لوگ موجود ہیں، ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو اپنے آپ کو صحافی تو کہتا ہے مگر انہیں صحافت کا درست طریقے سے علم نہیں ہے۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ صحافیوں میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اور جھوٹی افواہیں پھیلاتا ہے، جب ایسے لوگوں کو آئینہ دکھایا جائے تو وہ برا مان جاتے ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ چند نام نہاد صحافیوں جنہیں بلاگ تک لکھنا نہیں آتا نے میرے خلاف ایک گروپ بنا لیا اور اب مجھے دھمکیاں دیتے ہیں کہ وہ میری کوریج نہیں کریں گے، مجھے مستقبل تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں اور کہا گیا کہ برباد کردیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

would like your attention. This is important. Listen up!

A post shared by Kangana Ranaut (@team_kangana_ranaut) on

کنگنا کا کہنا تھا کہ ایسے صحافی انتہائی سستے داموں پچاس ساٹھ روپے میں خود کو فروخت کردیتے ہیں، وہ بھول رہے ہیں کہ آج میں بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہوں۔

Comments

- Advertisement -