بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اذان سے متعلق بیان: کنگنا رناوت کا سونو نگم کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اذان سے متعلق سونونگم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر اذان سے محبت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار سونو نگم کے اذان سے متعلق بیان کے بعد ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں نے اپنے اسٹار پر تنقید کی اور ساتھیوں نے بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

ہرطرف سے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد سونو نگم نے اپنے بیان کی صفائی دی کہ اُنہوں نے اذان کو نہیں بلکہ لاؤڈ اسپیکر کو نشانہ بنایا تاہم اُن کی صفائی کسی کام نہ آئی۔

سونو نگم کے بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ کسی اور سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی تاہم مجھے اذان سے ذاتی طور پر محبت ہے۔

پڑھیں: ’’ اذان پر تنقید، سونو نگم نے بیان کی وضاحت دے دی ‘‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جب لکھنو میں فلم ’’تنوویڈز منو ریٹرنس‘‘ کی شوٹنگ جاری تھی تو اُس وقت اذان کی آواز سماعت سے ٹکراتی تھی اور اسی دوران میں سارے کام چھوڑ کر اس میں گم ہوجاتی تھی کیونکہ مجھے اذان بہت زیادہ پسند ہے۔

ویڈیو دیکھیں: اذان پر تنقید: مسلمان لڑکی کا سونو نگم کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل

کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ ’’میں کسی بھی مذہب یا چیز کے حوالے سے اپنی رائے دے سکتی ہوں تاہم کسی کے بارے میں بات نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے مسجد، مندر اور گرجا گھر جانا بہت پسند ہے اور میں تمام مذاہب سے محبت کرتی ہوں‘‘۔

ویڈیو دیکھیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں