بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت کا متنازعہ بیان : لینے کے دینے پڑگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کی جانب سے "بھیک میں آزادی” والے بیان پر بھارتی اپوزیشن جماعتیں شدید غم و غصے کا اظہار کررہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہزاروں مجاہدین آزادی کی بے عزتی کی ہے۔

اس حوالے سے اپوزیشن رہنما نواب ملک نے کہا ہے کہ کنگنا رناوت نے 2014 میں آزادی ملنے والی باتیںکہہ کر محب وطن لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

نواب ملک نے مزید کہا کہ ہم اداکارہ کے اس بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت کو کنگنا سے پدم شری ایوارڈ واپس لے کر انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے کنگنا رناوت نے اس طرح کا بیان دینے سے پہلے (کوکین) منشیات کی زبردست خوراک لے رکھی تھی۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں اداکارہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ 1947 میں جو آزادی ہمیں ملی تھی وہ بھیک جیسی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اصل میں آزادی 2014 میں ملی۔ کنگنا کے اس بیان پر لوگ حیران ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

نو نومبر کو نجی ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا نام ‘سیلیبریٹنگ انڈیا ایٹ 75تھا۔ اسی موقع پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں