ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

بوبی دیول ایک بار پھر خطرناک ولن بننے کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار بوبی دیول رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کے بعد ایک بار پھر خطرناک ولن بننے کیلیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول آئندہ ایکشن ڈرامہ فلم ’کنگوا‘ میں نظر آنے والے ہیں اور فلمسازوں نے ان کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو ان کی پہلی جھلک دکھا دی۔

اسٹوڈیو گرین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلم ’کنگوا‘ سے بوبی دیول کی پہلی جھلک جاری کی گئی جس میں وہ انتہائی خطرناک ولن نظر آ رہے ہیں۔

ٹوٹ میں بوبی دیول کو ان کی 55ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ’بے رحم‘، ’طاقتور‘ اور ’ناقابل فراموش‘ کا لقب دیا گیا۔ شیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں نامور اداکار سوریہ بھی جلوہ گر ہوں گے۔

’کنگوا‘ کی ریلیز رواں سال طے ہے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بوبی دیول کی جھلک دیکھ کر ان کے مداحوں کا تجسس بڑھ گیا۔

اس سے قبل بوبی دیول رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ میں انیل کپور کے ساتھ نظر آئے تھے۔ فلم میں انہوں نے ولن کا کردار نبھایا تھا جسے کافی پسند کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں