تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا کا شکار ہونے والی گلوکارہ کے حوالے سے بڑی خبر

ممبئی: کرونا وائرس کا شکار ہونے والی بالی ووڈ گلوکارہ کانیکا کپور  کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانیکا کپور سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ سائنسز میں زیر علاج تھیں، ڈاکٹرز نے اُن کے پانچویں اور چھٹے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔

کانیکا کپور نے 20 مارچ سے 6 اپریل تک کرونا کی تشخیص کے چھ ٹیسٹ کروائے جن میں سے چار کی رپورٹ پازیٹیو جبکہ پانچویں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی تھی۔

ڈاکٹرز نے اُن کا آخری ٹیسٹ چھ اپریل کو کیا جس کی رپورٹ بھی نیگیٹیو آئی، جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے گلوکارہ کو ہدایت کی کہ وہ دو ہفتوں تک خود کو گھر تک ہی محدود رکھیں اور  بہت زیادہ احتیاط کریں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ‌ گلوکارہ کے پانچویں‌ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ‌ آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت واپس پہنچنے والی گلوکارہ نے کرونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد 20 مارچ کو اپنا پہلا ٹیسٹ کروایا تھا، اُن کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔

گلوکارہ نے کرونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور لوگوں سے میل جول رکھا انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی جس میں سیاست دانوں، ججز اور دیگر تین سو اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

گلوکارہ کو کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اُن کے خلاف تین مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -