تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا وائرس کی شکار بھارتی گلوکارہ نے 300 لوگوں کی زندگی خطرے میں‌ ڈال دی

ممبئی: حال ہی میں برطانیہ سے بھارت واپس پہنچنے والی بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے وبا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سنگین غلطی کی جس کی وجہ سے تین سو لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانیکا کپور چند روز قبل لندن سے لکھنؤ پہنچیں، انہیں وبا کی علامات ظاہر ہونا شروع بھی ہوئیں مگر انہوں نے خود کو قرنطینہ نہیں‌کیا اور دعوت میں‌ شرکت کی.

میڈیا رپورٹ کے مطابق کانیکا نے نزلے اور بخار کی شکایت پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جنہوں نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی۔

گلوکارہ نے دو روز قبل ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی جس کا مطلب وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ گلوکارہ نے خود ہی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: گیم آف تھرونز کے اداکار کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

انہوں نے لکھا کہ ’جب میں واپس بھارت پہنچی تو زکام اور بخار کی شکایت تھی، جس کے بعد میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا اور کرونا  کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا‘۔

View this post on Instagram

Hello everyone, For the past 4 days I have had signs of flu, I got myself tested and it came positive for Covid-19. My family and I are in complete quarantine now and following medical advice on how to move forward. Contact mapping of people I have been in touch with is underway aswell. I was scanned at the airport as per normal procedure 10days ago when I came back home, the symptoms have developed only 4 days ago. At this stage I would like to urge you all to practice self isolation and get tested if you have the signs. I am feeling ok, like a normal flu and a mild fever, however we need to be sensible citizens at this time and think of all around us. We can get through this without panic only if we listen to the experts and our local, state and central government directives. Wishing everyone good health. Jai Hind ! Take care, KK

A post shared by Kanika Kapoor (@kanik4kapoor) on

کانیکا کا کہنا تھاکہ میں نے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا جبکہ گھر والے بھی سماجی علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ بخار اور نزلے کے باوجود وہ طبیعت پہلے سے بہتر محسوس کررہی ہیں۔

گلوکارہ کی پوسٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ کانیکا 15 مارچ کو بھارت کے شہر لکھنؤ واپس پہنچیں جس کے بعد انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں سیاسی رہنماؤں اور ججز سمیت 300 افراد نے شرکت کی، علاوہ ازیں وہ معمول کے مطابق زندگی گزار رہی تھیں۔

پارٹی میں شرکت کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی وشندھارا راجی اور اُن کے صاحبزادے دشیانت نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رکن اسمبلی نے بتایا کہ ’ہم نے رات کے کھانے کی دعوت میں شرکت کی اور اس میں کانیکا بھی موجود تھیں، انہیں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ہم نے خود کو گھر تک محدود کرلیا‘۔

گلوکارہ کی جانب سے ٹویٹ کرنے کے بعد اُن کے مداحوں اور شہریوں نے کانیکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بولا کہ جب وہ برطانیہ سے واپس لوٹیں اور انہیں علامات ظاہر ہوگئیں تو پھر تقریب میں شرکت کیوں کی۔

یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 223 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -