بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر کام نے سست کردیا ایک دھیلے کی محنت نہیں ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما ان دنوں اپنی فلم ’کس کس کو پیار کروں 2‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 2015 میں ریلیز ہونے والی ان کی ہٹ فلم کا سیکوئل ہے۔
حالیہ انٹرویو میں کامیڈٰن نے کہا کہ ٹی وی پر کام کی وجہ سے سست ہوگیا ہوں، جسمانی محنت کم اور سہولت زیادہ ہوتی ہے، صوبے پر بیٹھا رہتا ہوں اور ایک دھیلے کی محنت نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر وزن بڑھنے سے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا اور نہ ہی کام رکتا ہے، صوفے پر بیٹھ کر کام کرتا ہوں، جس کی وجہ سے جسمانی مشقت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
یہ پڑھیں: کپل شرما کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی
کپل شرما نے یہ بھی کہا کہ ذہنی کام تو ہوتا ہے لیکن جسمانی سرگرمی نہ ہونے سے فٹنس متاثر ہوتی ہے، یہی چیز ہے جس نے مجھے صحت کے معاملے پر سنجیدہ ہونے پر مجبور کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میری موجودہ فٹنس کسی فلم یا پروجیکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ شعوری فیصلہ ہے، میرا اس بار مستقل طور پر خود کو فٹ رکھنے کا ارادہ ہے۔
بھارتی کامیڈین نے ٹی وی پر شو کا سفر 2007ء میں شروع کیا تھا، جس کے بعد انہیں کامیڈی نائٹس ود کپل اور دی کپل شرما شو کیے، جو زبردست کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


