پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کپل شرما تفتیش کے لئے طلب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف کامیڈین اور ٹی وی شو ہوسٹ کپل شرما کو بھی آن لائن سٹے بازی کیس میں تفتیش کیلیے طلب کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) آن لائن بیٹنگ ایپ کے ذریعے ہونے والی منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات میں مصروف ہے جس میں رنبیر کپور کے بعد کپل شرما، اداکارہ ہما قریشی اور حنا خان کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

سٹے بازی کیس میں رنبیر کپور کے گرد گھیرا تنگ

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما اور حنا خان کو ایجنسی کے دفتر طلب کیا گیا ہے، جبکہ ایک روز قبل رنبیر کپور کو بھی تفتیش کیلئے بلایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور کو ایک سٹے بازی کی ایپ کی تشہیر کرنے پر رقم موصول ہوئی تھی جس کے ذرائع کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 بالی وڈ شخصیات اس کیس میں ملوث ہیں جن میں شردھا کپور، ٹائیگر شیروف اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں