ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

شو میں مذاق اڑانے پر کپل شرما کے کیفے پر اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ نے اداکا کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا، واقعے کی ویڈیو میں سامنے آگئی۔

کینیڈا کے شہر سرے میں کامیڈین کپل شرما نے نیا کیفے کھولا ہے جسے کیپس کیفے کا نام دیا گیا ہے، تاہم مبینہ طور پر نامعلوم حملہ آوروں نے اسے شدید فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا، اس واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جس میں حملہ آور اندھا دھند فائرنگ کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہرجیت سنگھ لادی نامی شخص نے مبینہ طور پر کپل شرما کے ماضی کے تبصرے کے جواب میں گولی چلانے کا حکم دیا، ایک شو کے دوران مبینہ طور پر کامیڈین کے تبصرے ہرجیت کو ناگوار گزارے تھے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کار میں بیٹھا ایک شخص کیفے کی ایک کھڑکی پر یکے بعد دیگرے کئی گولیاں چلاتا ہے، وہ کم از کم 9 فائر کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیفے پر متعدد راؤنڈ فائر کیے گئے، گولیوں کے نشانات قریبی رہائشی عمارتوں پر بھی دکھائی دے رہے تھے۔

پولیس فی الحال علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے، اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے کئی کارتوس برآمد کیے ہیں، پولیس فی الحال تمام ممکنہ زاویوں کو دیکھ رہی ہے آیا کہ فائرنگ کسی گینگ نے کی یا ذاتی انتقام تھا۔

کپل شرما اور راجپال یادو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں