کراچی (17 اپریل 2026): شہر قائد میں جاری میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹرز کی تبدیلی پر حکومت سندھ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں اور اس دوران کھلے عام نقل، امتحانی مراکز کی تبدیلی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
وزیر جامعات اسماعیل راہو نے آج شاہ فیصل کالونی کے ایس آر اکیڈمی کا دورہ کیا اور مذکورہ امتحانہ مرکز کو کینسل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
وزیر جامعات اسماعیل راہو نے ایس آر اکیڈمی میں قائم امتحانی مرکز کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عملہ غیر قانونی طور پر دوسرے اسکول کے بچوں کا پرچہ لے رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکول میں گنجائش سے زیادہ بچے پرچہ دیتے نظر آئے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ کو فوری طور پر اس امتحانی مرکز کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سینٹر تبدیلی میں ملوث بورڈ اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
کراچی: امتحانی مرکز پر چیئرمین میٹرک بورڈ کا چھاپہ، پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر سینٹر سپرٹنڈنٹ معطل
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں


