کراچی کے مختلف علاقوں سے دس ٹارگٹ کلرز گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں سے دس ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے دس ٹارگٹ کلرز گرفتارکرلئے۔

ترجمان رینجرز سندھ کے اعلامیہ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سے تین کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ اورچار کا تعلق مذہبی تنظیموں سے ہے جب کہ تین ٹارگٹ کلرزکا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کا گرفتار ٹارگٹ کلر نبیل عرف شیری شاہ فیصل ٹاؤن کا رہائشی ہے نبیل عرف شیری کو رینجرزسے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کا سپاہی طارق حسین زخمی بھی ہوا ،ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پکڑے جانیوالے تمام ٹارگٹ کلرز کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان رینجرز سندھ ہر حالت میں عوام کے تعاون سے ٹارگٹ کلرز اور ان کے سرپرستوں کا خاتمہ کرے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں