کراچی : شہر قائد میں درندوں نے محنت کش کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، والد نے محمودآباد تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے چنیسرگوٹھ میں محنت کش کی دس سال بیٹی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنےآیا، جس کے خلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
والد نے پولیس کو بیان میں کہا کہ فروٹ کاٹھیلہ لگاتاہوں، بیٹی کےساتھ 3افراد نےجبری زیادتی کی، بیٹی چیزلینے گئی تھی دکاندار خیرو زبردستی رکشے میں لے گیا، فون کر کےایک لڑکے کو بلایا اور نامعلوم مقام پر بیٹی کو لے گئے۔
متاثرہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ دونوں افراد نے بیٹی سے زیادتی کی ، خیرو دکاندار نےاس لڑکے کو بھیج کرایک اور لڑکا بلالیا، جس کے بعد ملزمان بیٹی کو رکشے میں بٹھا کر ایک خالی گھر میں لے گئے، وہاں پربھی ان دونوں نےبیٹی کے ساتھ زبردستی زنا کیا۔
والد نے مزید بتایا کہ خیرو رات 8بج کر 30 منٹ پر بیٹی کو کارپوریشن گیٹ پر چھوڑ گیا، بیٹی کوکہا کسی کوبتانا نہیں، بیٹی گھر پہنچی تووہ رو رہی تھی، پیار سے پوچھنے پر تمام احوال بتایا ،ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر 2 ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ بچی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جارہا ہے، لیڈی ڈاکٹرکی جانب سےابتدائی طبی معائنہ بھی کیا گیا ہے، ابتدائی معائنے میں بظاہر کچھ پتہ نہیں چل پایا، میڈیکل رپورٹ سامنے آنے پر صورتحال واضح ہوجائے گی۔