تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کراچی کی 11 یوسیز کو سیل کرنے کا فیصلہ چند گھنٹوں بعد واپس

کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤروکنے کے لیے کراچی کی 11 یونین کونسلز کوعجلت میں سیل کرنے کا فیصلہ چند گھنٹے بعد واپس لے لیا، ڈپٹی کمشنر نے ایک وزیر کے کہنے پر یونین کونسل سیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم چند گھنٹے گزرنے کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے انہیں یہ نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے ایک وزیر کے کہنے پر یونین کونسل سیل کیں تاہم اس فیصلے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں یونین کونسلز مکمل سیل کرنے کا حکم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن گلی محلوں میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں صرف انہیں سیل کیاجائے گا کیوں کہ اتنے بڑے علاقوں کو سیل کرنا عوام کے لیے تکلیف دہ ہوگا۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر شرقی (ایسٹ) نے کراچی کی 11 یونین کونسلوں کو سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے مختلف علاقوں کی 11 یونین کونسلز کو سیل کیا اور عوام کو ہدایت کی کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مذکورہ یوسیز میں 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اسی وجہ سے انہیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، علاقے میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور داخلی خارجی راستے بند کیے جائیں گے جبکہ کورونا وائرس کے حوالے سے ملک میں ہفتے کا دن ہولناک رہا ،ایک ہی دن میں 15اموات اور 229نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -