site
stats
سندھ

کراچی: شاپنگ بیگ سے 12سالہ لڑکی کی لاش برآمد

کراچی : بارہ سالہ بچی کی پلاسٹک بیگ میں لپٹی ہوئی ایک ماہ پرانی لاش کراچی کے علاقے منگھوپیر سے ملی ہے.

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود غازی گوٹھ کے قریب اجتماع گیٹ نمبر 9 کے سامنے سے شاپر میں لپٹی ہوئی 1 ماہ پرانی 12 سالہ بچی کی لاش ملی۔

لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہیداسپتال پہنچایا، اسپتال میں لیڈی ایم ایل او کی عدم دستیابی پر قطر اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے بچی کو نامعلوم مقام سے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا اور لاش کو پلاسٹک کے بڑے شاپر میں پیک کرنے کے بعد مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے مذکورہ بیگ کھولا تو تعفن زدہ لاش موجود تھی، لاش کے مختلف حصوں کو جانوروں نے کھایا ہوا تھا اور لاش بری طرح گل چکی تھی۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کمسن بچی کو قتل کرکے لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ پتا چل سکے گا کہ ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ نہیں۔

مقتولہ نے جینزکی نیکر اور دھاری دار ٹی شرٹ پہن رکھی ہے،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کے لیے سرد خانے منتقل کردیا

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top