کراچی: سچل تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 12سالہ لڑکے کےجاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، لڑکا رشتے داروں کے ہاں آیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بس کے انتظار میں کھڑا 12سالہ لڑکا ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوا، اہلخانہ نے بتایا کہ لڑکا والدین کےساتھ دادوجانےکیلئےسچل موڑپربس کاانتظارکررہاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کو لٹتے دیکھ کر روڈ سے گزرنے والے کار ڈرائیور نے ڈاکو پر فائرنگ کردی
پولیس نے بتایا کہ لڑکے کے ماموں نے لائسنس یافتہ اسلحہ نکالا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچہ موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ ماموں زخمی ہوگیا۔
اہلخانہ نے مزید بتایا کہ مقتول حسنین والدین کے ہمراہ دو روز قبل ہی کراچی رشتےداروں کے گھر ملنے آیا تھا۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کے حوالے سے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 3 خول برآمد کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی فائرنگ، سافٹ ویئر ہاؤس میں قید لڑکی نےگھر والوں کو کال کر کے بلا لیا


