کراچی : شہر مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد سمیت سولہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور لوٹاہوا سامان برآمد کرلیا۔
کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔رات گئےبوٹ بیسن،شاہ رسول کالونی اورنیلم کالونی سمیت ہندو پاڑہ کےعلاقوں میں آپریشن کرکے تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لےکراسلحہ برآمد کرلیاگیا.
درخشاں پولیس نے ڈیفنس فیزفائیو میں کارروائی کر تے ہوئے اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث دوملزمان فرحان اوراسماعیل کو گرفتار کرکےاسلحہ اورلوٹاہوا مال برآمد کرلیا۔
اس سےقبل محمود آباد پولیس نے ایک کارروائی میں ملزم ابراہیم کو گرفتار کرکے سرکاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جو لوٹ مارکی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔