تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لڑکے نے 13 سالہ بچی کو بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سفاک نوجوان نے 13 سال کی بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 18 سالہ نوجوان نے 13 سالہ کی بچی کو ملنے کے لیے بلایا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سیف المری گوٹھ میں پیش آیا، لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی میں دوستی تھی، لڑکے نے لڑکی کو ملنے کے بلایا اور اس سے زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی گرفتاری کے فوری بعد والدین نے چھڑانے کے لیے دباؤ ڈالا، لڑکے کے والدین کہتے ہیں ہم دونوں کی شادی کروادیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکے کی عمر 18 سال اور لڑکی 13 سال ہے، قانونی طور پر بھی دونوں کی شادی ممکن نہیں ہے، متاثرہ لڑکی کو بیان کے لیے طلب کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا، رپورٹ مثبت آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -