کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کے ان کے قبضے اسے اسلحہ، نقدی اور زیورات برآمد کرلیے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب ڈاکس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عبدالسلام اور مشتاق صادق سے اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
سرگودھا: پولیس کا مبینہ تشدد، نوجوان جاں بحق، خود کشی قرار دے دیا
بریگیڈ پولیس نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 4 اسٹریٹ کرمنل گرفتارکرلیے، ملزمان میں اصغرعلی ،اسلم ،سہیل ،انوارحسین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کےقبضےسے 4 پستول،گولیاں،2موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ گرفتارملزمان پہلے بھی جیل جا چکےہیں۔
ادھر کراچی کےعلاقے ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں شیخ جاوید اورعثمان احمد شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیت گروپوں کو اسلحے کی غیر قانونی ترسیل بھی کرتےتھے، ملزمان منشیات فروشی ، ڈکیتی اوردیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔