اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

کراچی : سولجر بازار میں غیرقانونی طور پر بنائی گئی 40 گز کی عمارت گرنے سے 15 افراد کی ہلاکت: بلڈر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سولجر بازار میں غیرقانونی طور پر بنائی گئی 40 گز کی عمارت گرنے سے 15 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر بلڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار چوڑی میدان گل رعناگلی میں غیر قانونی طور پر 40 گز کی عمارت گرنے سے 15 افراد کی ہلاکت 15 کے زخمی ہونے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

سولجر بازار پولیس نے غیرقانونی طور پر 40 گز عمارت بنانے والا بلڈر محمد ارشاد کو گرفتارکرلیا اور سولجر بازار تھانے میں پلاٹ مالک محمد ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ سب انسپکٹرخالد محمود نے سرکار مدعیت میں درج کروایا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ عمارت نمبر 34 گرنے سے کافی لوگ ہلاک و زخمی ہوئے، عمارت 40 گز پر محیط ہے، جس کا مالک محمد ارشاد ہے پوری گراونڈ پلس تھری عمارت ٹی آر گارڈر اور نائیلون سے بنائی گئی۔

متن میں کہا گیا کہ پہلی منزل کے رہائشی شاہد کی بیوی زیب النساء نے 3 بجکر30 منٹ پر اٹھی، سحری کے لیے چولہا جلایا تو ناقص گیس لائن کی وجہ سے لیکج تھی کمرے میں گیس بھری تھی ماچس جلاتے ہی آگ بھڑک اٹھی زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث اوپری تین منزل کے کمرے بھی زمین بوس ہوئے۔

مقدمے میں کہنا تھا کہ حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے، منہدم عمارت کو بم ڈسپوزل یونٹ سے بھی چیک کروایا گیا ناقص گیس لائن لیکج کے بعد ماچس جلانے سے دھماکہ ہوا۔

متن میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ارشاد نے 2007 سے 2008 میں عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کرائی اور گیس کنکشن بھی پلاسٹک پائپ کے ذریعے ناقص انداز میں لگائے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ارشاد کی غفلت لاپرواہی ناقص گیس لائن تنصیب غیرقانونی عمارت اور ناقص رویہ کا فعل مجرمانہ عمل ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش جاری ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں