تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی، 16 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم پڑوسی نکلا

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن حدید کی رہائشی 16 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم پڑوسی نکلا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کی رہائشی 16 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملزمان نے لڑکی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا کیس کا مرکزی ملزم اس کا پڑوسی ہے، گرفتار ملزمان کی تعداد چار ہوگئی، چوتھے روپوش ملزم کو کراچی کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بہن اور متاثرہ لڑکی ایک ہی جگہ ٹیوشن پڑھتی تھیں، ملزمان نے لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں اغوا کے بعد لڑکی سے اجتماعی زیادتی

 لڑکی کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نےبیٹی کوڈیفنس کےعلاقےمیں زیادتی کانشانہ بنایا، بیٹی لاپتہ ہوئی توپولیس ‏نےاطلاع دی آپکی بیٹی بےہوشی کی حالت میں ملی ہے، بیٹی کو16گھنٹےبعدہوش آیاتوبیان دیا کہ اس کے ساتھ ‏اجتماعی زیادتی کی گئی۔

پولیس کے مطابق کیس کو انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان کا ریمانڈ لے لیا گیا ہے، ڈی این اے کے ذریعے روپوش ملزمان تک پہنچا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -