تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

شیخ رشید نے حکومت کے خاتمے کی تاریخ بتادی

کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30مئی سے پہلے ان چوروں،ڈاکوؤں کی حکومت کو عمران خان ختم کردیگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو قومیں عمران جیسا لیڈرپیدا کرتی ہیں، عالمی طاقتیں اس سے صدام اور کرنل قذافی جیسا سلو ک کیا جاتا ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان 30مئی سے پہلے ان چوروں،ڈاکوؤں کی حکومت کا خاتمہ کردے گا، پھر اسے وزیراعظم بنائیں گے، عمران خان کو واپس نہ لائےتوجیلیں بھردیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے؟ جہاں باپ بیٹےپر فردجرم عائدکی جارہی تھی اسی روز اسےوزیراعظم بنادیاگیا ہے۔

آصف زرداری کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نےاس ملک پرقبضہ کیا ہے، زرداری اپنے والد کی نشست پر ایم این اے تک نہیں بن سکا، ایم کیوایم سےکہتاہوں آصف زرداری نواب شاہ سےکونسلر تک نہیں بن سکا۔

جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے عوام کی کثیر تعداد کو دیکھ کر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محترمہ فاطمہ جناح کے کراچی جلسے میں بھی شرکت کی تھی وہ بھی تاریخی جلسہ تھا آج دعویٰ کرتا ہوں کہ آج کے جلسے نے اس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی تیری عمران خان سے محبت کوسلام، کراچی تیرے جذبےاور جوش،جرات اورغیرت کوسلام پیش کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -