اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

کراچی 18 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار، رہائش گاہ سیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(13 جولائی 2026): قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 18 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کے پاس پاکستان میں رہنے کے لیے کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ کارروائی کے دوران پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم ان افغان باشندوں کی رہائش گاہ کو بھی سیل کر دیا ہے۔

حراست میں لیے گئے تمام 18 افراد کو قانونی کارروائی اور اگلے مراحل کے لیے جی سی ٹی افغان کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق افغانیوں میں سمیع اللہ، امیمہ، نصیبہ، مارفہ، عمر،گل چینہ، حبیب اللہ، حمید اللہ، نقیب اللہ شامل ہیں اس کے علاوہ احسان اللہ، صائمہ، بی بی گل، رشیدہ، گل مینا، ملائکہ، نعیم اللہ، سکینہ، شاہ ترینہ بھی گرفتار افغان شہریوں میں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں