منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

کراچی : رامسوامی ڈمپر حادثے کے 2 مقدمات درج، ڈمپر ڈرائیور سمیت لیاقت محسود نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رامسوامی ڈمپر حادثے کے 2 مقدمات گارڈن تھانے میں درج کرلیا گیا ، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شاہ زیب جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نشتر روڈ پر پیش آنے والے رامسوامی ڈمپر حادثے کے دو مقدمات گارڈن تھانے میں درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ پہلا مقدمہ متوفی شاہ زیب کے والد شاہد کی مدعیت میں ڈمپر ڈرائیور نیاز ولد افضل خان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل بالسبب، غفلت اور لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسرا مقدمہ سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور 20 سے 25 نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار شاہ زیب جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوئی اور حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

سماجی کارکن عبدالغفا نے بتایا کہ جب علاقے کے معززین کے ساتھ حالات کنٹرول کرنے کے لیے موقع پر پہنچے تو ڈڈمپر ایسوسی ایشن کےصدرلیاقت محسودگن مینوں ودیگرنامعلوم صورت شناس جن کی تعداد 20 سے 25 تھی جوگاڑیوں میں مسلح آئے اور فائرنگ شروع کر دی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گارڈن کی جانب فرار ہوگئے

پولیس نے دونوں مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں