بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

کراچی: گلشنِ معمار میں پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(9 مئی 2026): شہرِ قائد کے علاقے گلشنِ معمار، دھنی بخش گوٹھ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ واقعہ دھنی بخش گوٹھ میں موجود ایک گہرے گڑھے میں جمع شدہ پانی کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کی لاشوں کو پانی سے نکالا، جنہیں ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ 2025 میں بھی گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس عباس گوٹھ کے قر یب میں پانی کے گڑھے میں دو بچے ڈوب گئے تھے، 10 سالہ اسماء دختر فاروق جاں بحق جبکہ 8 سالہ ارشد ولد امین کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا تھا۔

کراچی میں ہاکس بے پر نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں