بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کراچی : میٹرک امتحانات میں پیسے لے کر نقل کروانے پر 2 اسکولز بلیک لسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میٹرک بورڈ امتحانات میں پیسے لے کرچیٹنگ کروانے کے انکشاف پر چیئرمین میٹرک بورڈ نے دو امتحانی مراکز کو بلیک لسٹ کردیا۔

صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی، غلام حسین سوہو نے امتحانی شفافیت پر سمجھوتہ کرنے والے مراکز کے خلاف سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے دو نجی اسکولوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانی مراکز میں پیسے لے کر چیٹنگ کروانے کے سنگین انکشاف پر بڑا ایکشن لیا۔

محکمہ تعلیم نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بدعنوان اساتذہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

ناظم امتحانات نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طلبہ سے نقل کروانے کے عوض رقم بٹورنے کے شواہد ملے تھے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نیشنل گرامر اسکول (شادمان ٹاؤن، ملیر) اور گریس اکیڈمی لرننگ اسکول (قائد آباد) کو بلیک لسٹ کر دیا جبکہ ان مراکز کے سپرنٹنڈنٹس کو بھی فوری طور پر عہدوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔

معاملے کی مکمل شفافیت کے ساتھ چھان بین کے لیے ڈپٹی سیکریٹری بورڈ کی سربراہی میں ایک 5 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

بورڈ نے طلبہ کی سہولت اور امتحانی عمل جاری رکھنے کے لیے مراکز کو فوری منتقل کر دیا ہے ، گریس اکیڈمی قائد آباد کا سینٹر اب الائیڈ سیکنڈری اسکول (گلستان سوسائٹی) میں ہوگا جبکہ نیشنل گرامر اسکول ملیر کا سینٹر تبدیل کر کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول (خلد آباد) منتقل کر دیا گیا ہے۔

ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نقل مافیا کی سہولت کاری کرنے والے عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں