پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

کراچی : سیف سٹی کیمروں کے ڈسٹری بیوشن باکس چوری کرکے بیچنے والے 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیف سٹی کیمروں کے ڈسٹری بیوشن باکس چوری کرکے بیچنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے سیف سٹی کیمروں کے ڈسٹری بیوشن باکس چوری اور فروخت میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم حبیب اللہ سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا ہے، جب کہ اس کے تین ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ترجمانکا کہنا تھا کہ ملزم حبیب اللہ نے دورانِ تفتیش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈی بی باکس چوری اور فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔

ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ ڈسٹری بیوشن باکس خریدنے والا کباڑی ذاکر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کباڑی ذاکر کے قبضے سے مسروقہ ڈی بی باکس کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں