جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

کراچی: ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شہرقائد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن چودھری صفدر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار ہوئے، ملزمان میں منور اور وسیم عرف کمانڈر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان 5مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی 18سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان پاک کالونی کے سیکٹر انچارج دلاور کے حکم پر کارروائی کرتے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ملزمان 1995سے2012 تک قتل کی وارداتیں کرتے رہے، ملزمان نے 3پولیس اہلکاروں اور 2ڈپٹی ڈائریکٹرز ایجوکیشن کو قتل کیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کراچی میں ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا تھا۔ سی ٹی ڈی افسر علی رضا نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ضلع غربی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

سی ٹی ڈی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان میں فیصل علی خان اور نظام الدین شامل ہیں، ملزمان ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں