کراچی کے علاقے بہادرآباد میں فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں سے لوٹا ہوا 200 تولہ سونا سڑک پر گر گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بہادر آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو بھاگتے ہوئے اسپیڈ بریکر کی وجہ سے گر گئے جس کی وجہ سے طلائی زیورات سڑک پر بکھر گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز اور چوکیداروں کو دیکھ کر ڈاکو سونا چھوڑ کر بھاگ گئے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام زیورات ریکور کرلیے گئے ہیں، ڈاکو ایک لاکھ ڈالر لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے فرار ہونے کا روٹ میپ تیار کرلیا گیا ہے جیو فینسنگ کی جارہی ہے، ایک ملزم پینٹ شرٹ میں پیدل جبکہ دوسرا موٹر سائیکل پر دیکھا گیا ہے۔
ملزمان کے چہرے بھی سی سی ٹی وی میں واضح ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم کام کررہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


