کراچی میں رواں سال کےپہلے ماہ آتشزدگی کے 225 واقعات ہوئے جس میں سب سے بڑا اور خوفناک واقعہ گل پلازہ میں پیش آیا۔
محکمہ فائربریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے واقعات میں 2بچوں اور 8خواتین سمیت 83 افرادجاں بحق ہوئے جب کہ ان واقعات میں ایک بچے سمیت 24 افراد زخمی ہوئے۔
ضلع وسطی میں آتشزدگی کے سب سے زیادہ 30 واقعات ہوئے اور ایک ماہ کے دوران صدر میں آگ لگنےکے 18 واقعات پیش آئے۔
سہراب گوٹھ، گلستان مصطفی فائراسٹیشن کی حدود میں آتشزدگی کے 18 واقعات ہوئے جب کہ ناظم آباد 13، لیاری 9 اور سائٹ میں آتشزدگی کے 11 واقعات ہوئے۔
کورنگی 9 اور لانڈھی میں آتشزدگی کے تین واقعات پیش آئے، اورنگی ٹاؤن 8، شاہ فیصل 8، منظور کالونی کی حدود میں 14واقعات پیش آئے، نیو کراچی فائر اسٹیشن کی حدود میں 13 واقعات ہوئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


