جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کراچی : عزیز آباد سے ایم کیوایم لندن کے 24 کارکن گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عزیزآباد سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم لندن کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، کارکن 9 دسمبر یوم شہدا کے حوالے سے جمع ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کارکن 9 دسمبریوم شہداکے حوالےسےجمع ہوئے تھے، 18 افراد کو شریف آباد اور 6 کو تھانہ عزیزآباد منتقل کردیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ عزیزآباد میں دفعہ ایک سواٹھاسی کےتحت درج کرلیا گیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ہے۔

یاد رہے ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 2 روز کے لئے دفعہ144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، مظاہروں پر پابندی ہوگی جبکہ جلسے، جلوس اور ریلیاں بھی نہیں نکالی جاسکیں گی۔

،نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ شر پسند عناصر امن و امان خراب کر سکتے ہیں، ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں