پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی : 25 سالہ نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر کی البدر سوسائٹی میں 25 سال کے شعیب کوڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا، مقتول شاپنگ بیگ فروخت کرتا تھا۔

کراچی میں ملیر کے علاقے البدر سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ شعیب کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

واقعے کے مطابق مقتول نوجوان شاپنگ بیگ بیچنے کا کام کرتا تھا تاہم صبح دکان کھولتے ہی دو ڈاکو آگئے، شعیب نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے گولی مار دی۔

ایس ایچ او الفلاح راو عمیر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ وارداتیں معمول بن چکی ہیں، اور ملزمان پہلے بھی ایک دکان پر ڈکیتی کر چکے تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی بڑھانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے کے واقعات ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگے جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں