تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی، عالمی مشاعرے کی محفل 22 مارچ کو سجے گی

کراچی: شہر قائد میں 26ویں عالمی مشاعرے کی بڑی محفل 22 مارچ کی رات سجے گی جس میں نامور شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ساکنان شہر قائد کی جانب سے عالمی مشاعرے کا انعقاد ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا جارہا ہے، 22 مارچ بروز جمعے کی رات محفلِ میں شعرا اپنے کلام پیش کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت متوقع ہے، مشاعرے کا آغاز رات 8 بجے ہوگا جو رات گئے تک جاری رہے گا، نظامت کے فرائض شاعرہ عنبرین حسیب عنبر، نوجوان شاعر وجیہہ ثانی اور آغا شیرازی کریں گے۔

دنیا بھر سے شعرا کرام تشریف لارہے ہیں، جن میں شاہدہ حسن، شاعرہ نسیم سید اور اشفاق حسین (کینیڈا)، ظہور السلام جاوید (متحدہ عرب امارات)، ڈاکٹر عبداللہ ، مونا شہاب (امریکا)، یشب تمنّا (برطانیہ) شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد سے افتخار عارف، انور مسعود اور کشور ناہید، لاہور سے تعلق رکھنے والے امجد اسلام امجد، عباس تابش، وصی شاہ، رخشندہ نوید جبکہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے باصلاحیت پاکستانی نوجوان شاعر رحمان فارس بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔ اقبال احمد بلوچ (گوادر)، میر اسلم حسین سحر (اسکردو)، قادر بخش سومرو (نوشہرو فیروز)، عمیر نجمی (رحیم یار خان) بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔

میزبان شعراء انور شعور، پیرزادہ قاسم، جاذب قریشی، صابر ظفر، فاطمہ حسن، طارق سبزواری، جاوید صبا، ریحانہ روحی، عبدالحکیم ناصف، احمد سلمان، ناصرہ زبیری، علاؤالدین خانزادہ، عظمیٰ علی خان، یاسمین یاس، ہدایت سائر اور زیب اورنگزیب بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔

شاعری اور اردو ادب سے شغف رکھنے والوں کے لیے دعوتِ عام ہے۔

یاد رہے کہ ہر سال ساکنان شہر قائد کی جانب سے عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے نامور شعرا شرکت کرتے ہیں تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث پڑوسی ملک کے شعراء شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔

Comments

- Advertisement -