کراچی(18 اپریل 2026): شہر قائد کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ دوپہر 2 بج کر 13 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ ریکٹل اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر سے 24 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


