ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

گھر میں ڈکیتی کر کے نکلنے والے ڈاکوؤں کا پولیس سے سامنا، مقابلے میں 3 مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (4 جنوری 2026): شہر قائد کے علاقے بفرزون میں گھر میں ڈکیتی کر کے نکلنے والے تین ڈاکو مارے گئے جب کہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ضلع وسطی کے علاقے بفر زون 15 اے ون میں اتوار کی صبح چار ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے۔ تاہم پڑوسیوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دے دی۔

پڑوسیوں کی اطلاع پر فوری طور پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈاکو جب ڈکیتی کر کے گھر سے نکلے تو پولیس کو سامنے دیکھ کر بوکھلا گئے۔

ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی کراچی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا ہے، جب کہ ان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں