جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

کراچی: گھر سے میاں بیوی کی 3 روز پرانی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (23 مارچ 2026): شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں جو تین روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی بلال کالونی میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت انور اور ہما کے نام سے ہوئی ہے۔

متوفیان کی بیٹی کے مطابق والد کو متعدد بار فون کرنے کے باوجود جب کسی نے کال ریسیو نہیں کی تو میں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی جب کہ اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کی موجودگی میں دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوا گیا تو کمرے میں خاتون اور چھت پر مرد کی لاش پڑی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق لاشیں تین روز پرانی لگتی ہیں۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کر دیں جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں