تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کراچی:محمود آباد گیٹ کے قریب نالے میں گیس بھرنےسےدھماکہ

کراچی: شہر قائد کے علاقے محمود آباد کے نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا، دھماکے کے باعث کئی دکانیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

دھماکے سے زخمیوں کی شناخت، بلال، دلاور اور جون کےنام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گیس لائن اور نالے کی گیس نے ملکر پریشر بنایا جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں بڑے پیمانے پر نقصان نہیں ہوا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

ایک ہفتے کے دوران کراچی میں نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گذشتہ ہفتے کو بھی شیر شاہ پراچہ چوک پر نالے میں گیس بھرنے کے باعث خوفناک دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد اور کزن شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -