پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

کراچی: زہریلی کچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (2 مارچ 2026): شہر قائد میں زہریلی کچی شراب پینے سے تین افراد جان سے گئے جب 6 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں زہریلی کچی شراب پینے سے تین افراد ہلاک ہو گئے جب کہ چھ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

رضویہ سوسائٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عدنان کو گرفتار کر کے کچی شراب برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچی شراب فروخت کرنے والے دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے اس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کچی شراب کی فروخت اوراموات کی ذمہ دار پولیس قرار

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں