جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

کراچی: کلفٹن میں کھلے عام ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کھلے عام ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ڈیجیٹل شہادت کی مدد سے کلفٹن کے ہوٹل پر کھلے عام ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا نے بتایا گرفتار ملزمان سے 3 پستول ، 6 موبائل اورایک موٹرسائیکل برآمد ہوا۔

اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 23 جولائی کوہوٹل پر واردات کی تھی، واردات کے دوران ہوٹل پر بیٹھے افراد کو لوٹا گیا تھا، ملزمان نے جاتے وقت ہوائی فائرنگ بھی کی۔

انھوں نے بتایا کہ ایس ایس پی ساوتھ ایس پی کلفٹن روحیل کھوسو کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ٹیم نے ٹیکنیکل ذرائع اور ڈیجیٹل ثبوتوں سے ملزمان کا سراغ لگایا۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان میں ایوب خان،عادل علی سومرو،آفاق شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے چوتھے ساتھی کی تلاش جاری ہے ، برآمد اسلحہ فرانزک کے لئے بھیجا جائے گا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں