بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

کراچی میں تین سال کی کلثوم کی قاتل سگی چچی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے قائد آباد میں تین سال کی بچی کلثوم کی قاتل سگی چچی نکلی ہے۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ قائد آباد میں تین سال کی کلثوم کے قاتل پکڑے گئے ہیں، بچی کی سگی چچی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ سگی چچی نے کلثوم کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش بوری میں ڈالی، ملزمہ نے بھائی نادر کے ذریعے لاش گھر کے باہر رکھوائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ننھی کلثوم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے 50 سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا تھا، تمام افراد کے ڈی این اے حاصل کیے گئے لیکن کسی کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قائد آباد میں بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش گھر کے باہر سے ملی تھی۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ بچی دوپہر 12 بجے لاپتا ہوئی لیکن گھر والوں نے پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں