اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈالے کی ٹکر سے 3 سالہ بچی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(14 جولائی 2026): اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتار ویگو ڈالے کی ٹکر سے 3 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان معاویہ اور ریحان غفلت اور لاپرواہی سے ویگو ڈالا چلا رہے تھے کہ انہوں نے راہ چلتی 3 سالہ بچی کو زوردار ٹکر مار دی۔ بچی شدید زخمی ہوئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس نے حادثے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا، جبکہ حادثے میں استعمال ہونے والا ویگو ڈالا بھی ضابطے کے تحت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ساڑھے تین سالہ آیت نور دختر اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں