منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

کراچی: تین سالہ کلثوم کی ڈی این اے رپورٹ میں اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے قائد آباد میں قتل کی گئی تین سالہ بچی کلثوم کی ڈی این اے رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

ڈی این اے رپورٹ کے مطابق بچی کی شرٹ سے کم از کم تین افراد کا مکسچر ڈی این اے ملا ہے، بچی کے ٹراؤزر سے ملنے والا مکسچر بھی دو افراد کا ہے۔

جس بوری میں بچی کی لاش تھی اس پر سے بھی مکسچر ملا ہے، مکسر ڈی این اے اتنی مقدار میں نہیں کہ اس سے الگ الگ پروفائل جنریٹ ہوسکے اسی وجہ سے مکسچر ڈی این اے کسی بھی مشتبہ شخص سے میچ نہیں ہوسکا۔

لیبارٹری ریکارڈ کے مطابق بچی کی لاش، کپڑوں اور بوری سے 25 سیمپل لیے گئے، ابتدائی طور پر 14 افراد اور بعد میں مزید کئی افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے، لیب میں 24، 25 جون اور 3 جولائی کو سیمپل جمع کروائے جبکہ بچی کی ایک کیمیل رپورٹ موصول ہونا باقی ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی : 3 سالہ کلثوم کے قتل کا ڈراپ سین ، سگی چچی ہی قاتلہ نکلی

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد سے 23 جون کو ملنے والی 3 سالہ معصوم بچی کلثوم کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے قتل میں ملوث سگی چچی کو گرفتار کیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس کا بھائی نادر بھی جرم کا اعتراف کرچکا ہے۔

اہم ترین

عدنان راجپوت
عدنان راجپوت
عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں