ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کراچی نیپا سانحہ: 3 سالہ ابراہیم کو تاحال تلاش نہ کیا جاسکا، عوام مشتعل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(یکم دسمبر 2025): گلشن اقبال نیپا پل کے قریب معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم رات گزر جانے کے باوجود نہ مل سکا ہے۔

کراچی کا ایک اور بچہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا شکار ہوگیا، گلشن اقبال نیپا پل کے قریب اسٹور کے سامنے تین سالہ ابراہیم کے کھلے گٹر میں گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، رات گزر جانے کے باوجود بچے کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

بچہ نہ ملنے پر عوام مشتعل ہوگئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، عوام کے احتجاج کے باعث ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن روک دیا، اس دوران مشتعل افراد نے میڈیا کے عملےاور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور کوریج سے روک دیا گیا۔

مشتعل افراد  نے صحافیوں پر تشدد کیا، ڈی ایس این جی کو نقصان پہنچایا، سڑکوں پر ٹائر جلاکر ٹریفک معطل کردی، گٹر میں گرنے والا بچہ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا اور شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا، ماں کی بچے کو بچانے کیلئے دہائی کی اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک فیملی اسٹور میں شاپنگ کیلئے آئی تھی، شاپنگ کے بعد فیملی جیسے ہی نکلی بچہ سڑک کی طرف بھاگا، بچہ اسٹور کے قریب ہی کھلے مین ہول کے اندر گر گیا، مین ہول پر ڈھکن نہیں لگا ہوا تھا جس وجہ سے بچہ گرا۔

غفلت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جس کی بھی غفلت ہوگی اس کیخلاف کارروائی کی جائیگی، فوری انکوائری شروع کردی کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں نہیں تھا جبکہ ڈپٹی میئر کراچی  نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی

ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے کہا کہ واقعے کے بعد تمام ریسکیواداروں کوالرٹ کردیا ہے، ہدایت کردی ہے کہ جلد سے جلد بچےکو تلاش کیا جائے، جس کی بھی غفلت ہوتی اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 3 سالہ بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے کہا کہ واقعے پر شدید افسوس ہے، اہلخانہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں